آنندی بین پٹیل بی جے پی کے لئے ووٹ حاصل کرنے کی منصوبہ سازی میں مصروف

گورنر کے عہدے پر فائز ہونے کے باوجود بی جے پی کارکنوں کو پارٹی کے ووٹ حاصل کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے آنندی بین پٹیل نے کہاکہ مودی کے مشن2022کو پورا کرنے کے لئے پارٹی کارکنوں کو کڑی محنت کرنے کی ضرورت ہے۔
مدھیہ پردیش۔ گجرات کی سابق چیف منسٹر آنندی بین پٹیل اب ریاست مدھیہ پردیش کی گورنر ہیں ۔ مدھیہ پردیش میں بی جے پی کی زمینی حالت خراب ہے اور اس کی انداہ حالیہ ضمنی انتخابات میں بھی لگایاجاچکا ہے ۔

حالانکہ گورنر کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد کسی بھی پارٹی کے حق میں ووٹ کے استعمال کی اپیل یاپھر پارٹی کارکنوں کو نصیحت ایک غیر دستور ی عمل مانا جاتا ہے ۔اس کے باوجود گورنر مدھیہ پردیش بی جے پی پارٹی کارکنوں سے اپیل کررہی ہیں کہ وہ پارٹی کے حق میں ووٹ حاصل کرنے کے لئے بچوں کو گود لیں‘ لوگوں کے گھروں تک جائیں او رعوام کے مسائل کو سنیں ۔

آنندی بین پٹیل کا ایک ویڈیو ان دنوں سوشیل میڈیا پر وائیرل ہورہا ہے جس میں وہ بی جے پی کارکنوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ’’اگر تمہیں ووٹ درکار ہیں تو ہر دیہات میں جاؤ‘ لوگوں کے ساتھ بیٹھو ان سے اچھی باتیں کرو‘ ان کے بچوں کو گود میں لے کر کھیلاؤ‘ غریب بچوں کو گود لو‘ بچوں کی فلاح وبہبود کے لئے مہم چلاؤ‘یہ سب مشکل کام نہیں ہیں۔ اگر مودی کے مشن2022کو پورا کرنا ہے تو یہ سب تمھیں کرنا ہوگا‘‘۔

بعدازاں وہ اپنے ساتھ موجود افسران سے مخاطب ہوکر کہتی ہیں کہ بھلا ہی ایسے کاموں سے ان لوگوں ( افسران) کو فائدہ نہیں پہنچاتا ہوگا مگر ہمیں( آنندی بین پٹیل) کو ضرور فائدہ ہوگا‘‘۔بی جے پی کے مرکز میں اقتدار میں آنے کے بعد دستور ی عہدوں کا استحصال کی باتیں عام ہوچکی ہیں۔

بی جے پی قائدین اور اس سے وابستہ لوگ جمہوری ہندوستان میں ایسی کئی نئی روایتوں کی شروعات کی ہیں جس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔