کڑپہ : انٹر میڈیٹ کے امتحان لکھنے کے دوران ایک طالبہ کی موت واقع ہوگئی ۔ یہ واقعہ آندھراپردیش ریاست کے کڑپہ ضلع میں پیش آیا ۔ متوفیہ کی شناخت ۱۷ ؍ سالہ بی سجانا کماری کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق متوفیہ سجاناوی آر کالج میودرکو گاؤں میں امتحان سنٹر میں امتحان لکھ رہی تھی ۔ اسی دوران اچانک اس نے طبیعت ناسازی کی شکایت کی ۔ اور زمین پر گر پڑی ۔ سجانا کو فوری قریبی خانگی اسپتال لیجا یا گیا جہاں ڈاکٹرس نے اسے مردہ قرار دیدیا ۔