چندرا بابو نائیڈو کی حکومت اب سرچ‘ ریڈیا جانچ کاکام اینٹی کرپشن بیورو سے کرانے کا فیصلہ‘ ممتا بنرجی نے این ڈی اے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ سی بی ائی اور آربی ائی کو برباد کررہی ہے۔ وزیراعلی کجریوال نے بھی سی بی ائی کی انٹری پر پابندی لگائے جانے کی حمایت کی
حیدرآباد۔سی بی ائی میں بدعنوانی کے الزمات کے درمیان آندھرا پردیش کی حکومت نے ایک بڑے فیصلے سے سب کو حیران کردیاہے۔ چندرا بابو نائیڈو کی حکومت نے صوبے میں سی بی ائی کے داخلہ پر پابندی لگادی ہے۔ ریاستی حکومت نے دہلی کو اسپیشل پولیس اسٹنٹ ایکٹ1946کے تحت اس اجازت نامہ کو واپس لے لیاجو دہلی اسپیشل پولیس تنصیبات کے ممبران کو صوبے کے اندر اپنی اختیارات کا استعمال کرنے کے لئے دی گئی تھی۔
ایسے میں اب سی بی ائی آندھر ا پردیش کی سرحدوں کے اندر کسی معاملے میں راست داخل نہیں دے سکتی ہے۔ ریاستی حکومت نے اب سرچ ریڈیا جانچ کاکام اینٹی کرپشن بیورو( اے سی بی) سے کرانے کا فیصلہ کیاہے۔ اس حکم نامہ میں کہاگیا ہے کہ وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو کے سی بی ائی کا غلط استعمال کرنے کے الزمات کے بعد یہ قدم اٹھایاگیاہے۔
اس اجازت نامہ کو واپس لینے کے بعد اب سی بی ائی کے افسران کو ریاست میں کسی طرح کی کاروائی کرنے سے پہلے ریاستی حکومت سے اجازت لینی ہوگی۔
پچھلے ہفتے 8نومبر کو محکمہ داخلہ کے ذریعہ جاری کردہ اعلامیہ میں ریاستی حکومت نے کہاکہ سی بی ائی پر لوگوں کا بھروسہ کم ہوا ہے اس لیے حکومت اس اجازت نامہ کو واپس لے رہی ہے ۔ انڈیاٹوڈے سے بات چیت میں سی بی ائی کے ذرائع نے فی الحال اس طرح کا کوئی کا کوئی مراسلہ ملنے سے انکار کیاہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اگر ایسا مراسلہ ملتا بھی ہے تو ضرورت پڑنے پر سی بی ائی اس پر ماہرین سے قانونی رائے لے گی۔
جب تک اعلامیہ نہیں مل جاتا تب تک کچھ بھی کہنا مناسب نہیں ہے۔ قابل ذکر ہے کہ چندرا بابو نائیڈو کی پارٹی تلگودیشم پارٹی اسی سال این ڈی اے سے الگ ہوئی ہے۔ فی الحال نائیڈو 2019میں بی جے پی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کی مہم کا جھنڈا تھامے ہوئے ہیں اور تمام بی جے پی مخالف جماعتوں کے لیڈران سے مسلسل ملاقاتیں کررہے ہیں۔
انہو ں نے بی جے پی اور وائس آر کانگریس پر ریاست کو غیر مستحکم کرنے کا بھی الزام عائد کیے ہیں۔ خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں وزیر اعظم مودی کی کی قیادت والی حکومت سے علیحدگی کے بعد سے نائیڈو الزامات لگارہے ہیں کہ مرکزی حکومت سی بی ائی ایجنسیوں کا ساتعمال سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے کے لئے کررہی ہے۔ کچھ کاروبباریوں پر انکم ٹیکس کے حالیہ چھاپہ مارنے اور جانچ کے لئے سی بی ائی کو دی گئی عام رضامندی واپس لے لیاہے۔
یہ معلومات نیوز ایجنسی پی ٹی ائی نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے دی ہے ۔
اس سے قبل مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے مرکزکی بی جے پی قیادت این ڈی اے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ سی بی ائی اور ریزوربینک جیسے اہم اداروں کو برباد کررہی ہے۔
ادھر دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال نے پابندی لگائے جانے کی حمایت کی او رکہاکہ سی بی ائی ‘بی جے پی کے اشارے پر چل رہی تھی۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ اکتوبر میں اسی طرح کا ایک معاملے ہائی کورٹ میں پہنچاتھا