امراوتی : الیکشن کمیشن نے آج یہ واضح کردیا کہ آندھراپردیش میں جملہ 372 ای وی ایم مشینیں غیر کارکردگی کا شکا ر ہوگئی ہیں ۔ کمیشن کو کئی اس کے متعلق کئی شکایات موصول ہوئی ہیں ۔ اس سے رائے دہندگان کو پریشانی لاحق ہوئی ہے۔ انہیں کئی گھنٹے قطار میں کھڑے رہنا پڑرہا ہے ۔ کچھ رائے دہندے گرمی اس سے بیزار ہوکر گھر واپس چلے گئے ہیں ۔ اسی دوران وزیر اعلی این چندرا بابو نائیڈو نے دعوی کیا کہ ریاست میں تیس فیصد ای وی ایم مشینیں ناکارہ ہوچکی ہیں۔
او رانہوں نے متاثرہ علاقوں میں دوبارہ پولنگ کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔