آنجہانی اداکار راج کپور کی اہلیہ کرشنا راج کپورکا قلب پر حملہ باعث انتقال ، بالی ووڈ ستاروں کی جانب سے تعزیتی پیامات 

ممبئی : مشہور بالی ووڈ اداکار راج کپور کی اہلیہ کرشنا راج کپور کا آج قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ ان کی عمر ۸۷ تھی ۔ ان کے بڑے فرزند او ربالی اداکار رندھیر کپور نے یہ بات میڈیا کو بتائی ۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ ہم یہ خبر بڑے دکھ کے ساتھ دیتے ہیں کہ آج صبح پانچ بجے دل کے دورے کے وجہ سے میری والدہ کا انتقال ہوگیا ہے ۔ وہ کافی دنوں سے بہت علیل تھیں ۔ ‘‘

کرشنا راج کپور کو پانچ اولادیں ہیں ۔ ان میں تین بیٹے رندھیر کپور ، رشی کپور ،اور راجیوکپور او ر دو بیٹیاں ریتو او رریما ہیں ۔ کرشنا راج کپور نے 1946ء میں مشہور بالی ووڈ اداکار راج کپور سے شادی کی ۔ بالی ووڈ کے دو ایکٹر پریم ناتھ او رراجیندرناتھ کرشنا راج کپور کے حقیقی بھائی ہیں ۔ رندھیر کپور نے واضح کیا کہ ان کی ماں کرشنا راج کپور کی آخری رسومات

ممبئی میں ہی کی جائیں گی ۔ کرشنا جی کے انتقال کی خبر عام ہوتے ہی بالی ووڈ اور دوسرے شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے کپور فیملی سے اظہار تاسف پیش کیا ۔

بالی ووڈ کوریوگرافر او رڈائریکٹر فرح خان نے کہا کہ صبح صبح بری خبر سننے کو ملی ۔ ہمارے فلم انڈسٹری نہایت خوبصورت اداکارہ کرشنا جی کا انتقال ہوگیا ہے ۔ میں مرحوم کے تمام خاندان والوں کے غم میں شامل ہوں ۔ میں دعاگو ہوں کہ کرشنا آنٹی ہمیشہ راحت میں رہیں ۔‘‘ فلم اداکارہ روینہ ٹنڈن نے پوری کپور فیملی سے اظہار تعزیت کیا ۔ انہوں نے کہا کہ خدا ان کی آتما کو شانتی دے ۔