آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ دہشت گردوں کی تنظیم ہے : ساکشی مہاراج

لکھنؤ:متنازع بیا نات دینے کے لئے مشہور بی جے پی رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج پھر ایک بار زہر افشانی کی ہے۔انھوں نے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کو دہشت گردوں کی تنظیم قرار دیا ہے۔ساکشی مہاراج کے مطابق یہ تنظیم دہشت گردوں کی ہے جس مے ں شدت پسندانہ سوق کے لوگ ہیں۔ساکشی مہاراج نے سلمان ندوی کی بھی حمایت کی جنہیں بورڈ نے حال ہی میں باہر کر دیا ہے ۔

ساکشی مہاراج نے کہا کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ شدت پسندوں کی بات مانتی ہے اعتدال پسندوں کی نہیں ۔ساکشی مہاراج نے کہا کہ ایو دھیا میں رام مندرتعمیر ہونے چاہئے۔ساکشی مہاراج مغلوں اور مسلمانوں کے خلاف اکثر نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو ۲۵ بچے پیدا کر نے والے اور مسلم خواتین کو بچے پیدا کر نے کی مشین ہے۔

حال ہی میں سلمان ندوی نے بورڈ سے نکالے جا نے کے بعد کھلے عام کہا تھا کہ ا س تنظیم میں شدت پسندوں کی بات سنی جا تی ہے ۔ اسی دورا ن یوپی کے شیعہ سنٹرل وقف بورڈ کے چیئر مین وسیم رضوی نے کہا کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ دہشت گردوں کی تنظیم ہے۔

حال ہی میں سلمان ندوی نے شری شری روی شنکر اور دیگر کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔جس میں انہوں نے کہا کہ بابری مسجد کو اس کے اصل مقام سے منتقل کیا جا سکتا ہے۔

اس پر ملک میں واویلا مچ گیا ۔حیدرآباد میں سہ روزہ اجلاس میں مسلم پرسنل لاء بورڈ نے ایک چار رکنی کمیٹی تشکیل دے کر مولانا سلمان ندوی کے بیا نات اور ان کے موقف کے بعدانہیں بورڈ سے نکال دیا گیا ہے۔