آلہ آباد میں عیسائیوں کاقبرستان اور کراس توڑدیاگیا

آلہ آباد:یہاں کے ایک قبرستان میں توڑ پھوڑ کے علاوہ کراس ( عیسائی کا مقدس نشان) کو بھی نقصان پہنچایاگیا۔

جسکی وجہہ سے آلہ اباد کے متوطن عیسائی برداری میں مایوسی چھائی ہوئی ہے۔بتایاجارہا ہے کہ عیسائی کا مذکورہ قبرستان غیر قانونی حرکتوں اور شراب نوشی کا اڈہ بناہوا ہے۔ یہاں شرپسند عناصر غیر قانونی حرکتوں میں ملوث رہتے ہیں۔

آلہ اباد ہرٹیج سوسائٹی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مذکورہ عیسائی قبرستان کے احیاء میں مدد کریں۔ مقامی لوگوں نے سوشیل میڈیا پر تباہ شدہ قبروں کی تصوئیر بھی پوسٹ کی ہیں۔

عیسائی قبرستان کے نگران کار سنجئے الفریڈ کے بموجب کچھ شر پسند عناصرکی ہولی سے قبل سیکورٹی گارڈ نے نشاندہی کروائی تھی۔مذکورہ عیسائی قبرستان کے سینئر عہدیداروں سے مشاورت کے بعد پولیس میں ایک شکا یت بھی درج کروائی گئی ہے۔