سپریم کورٹ نے سی بی آئی ڈائریکٹر آلوک ورما کو بڑی راحت دی ہے۔ کورٹ نے کہا ہے کہ آلوک کمار ورما کو عہدے سے نہیں ہٹایا جانا چاہئے تھا۔ یعنی آلوک ورما سی بی آئی کے ڈائریکٹر بنے رہیں گے۔ حالانکہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ آلوک ورما جانچ پوری ہونے تک کوئی پالیسی ساز فیصلہ نہیں لے سکتے ہیں۔
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ اس طرح کا کوئی قانون نہیں ہے کہ حکومت بغیر سلیکٹ کمیٹی کی اجازت کے کسی سی بی آئی ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹائے۔ عدالت نے کہا کہ تقرری، عہدے سے ہٹانے اور ٹرانسفر کے بارے میں واضح قوانین موجود ہیں۔ ایسے میں مدت کار ختم ہونے سے پہلے آلوک ورما کو عہدہ سے نہیں ہٹایا جانا چاہئے تھا۔ یعنی آلوک ورما اب اپنی طے شدہ مدت کار یعنی 31 جنوری تک سی بی آئی ڈائریکٹر کے عہدے پر بنے رہیں گے۔
چیف جسٹس رنجن گگوئی منگل کو چھٹی پر ہیں۔ اس وجہ سے سی بی آئی ڈائریکٹر آلوک ورما کی عرضی پر جسٹس سنجے کشن کول نے فیصلہ سنایا۔
جانچ بیورو کے ڈائریکٹر آلوک کمار ورما اور بیورو کے خصوصی ڈائریکٹر راکیش استھانا کے درمیان چھڑی جنگ عوامی ہونے کے بعد حکومت نے گزشتہ 23 اکتوبر کو دونوں افسران کو ان کے اختیارات سے محروم کرکے چھٹی پر بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔ دونوں افسران نے ایک دوسرے پر بدعنوانی کا الزام لگایا تھا۔
Supreme Court reinstates Alok Verma as CBI Director, however, he cannot take major policy decisions. pic.twitter.com/k5NMFdRbyU
— ANI (@ANI) January 8, 2019