سنگاپور : سنگا پور میں منعقدہ جنوب میں مشرق ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے۳۳؍ ویں اجلاس میں انڈونیشیا نے روہنگیا مسلمانوں کے معاملہ میں زیادہ بڑی ذمہ داری اٹھانے کی اپیل کی ہے ۔انڈونیشیا کی وزارت برائے سلامتی و انصاف کے صدر ویرانتو نے ذرائع ابلاغ کیلئے جاری کردہ بیان میں کہا کہ آسیان سربراہان اجلاس میں کل منعقدہ سیاسی سوسائٹی کی نشست می ں ہم نے سائبر سیکوریٹی ، خبر رساں میں تعاون او رروہنگیا مسلمانو ں کے موضوعات پر بات چیت کی ۔
ویرانتو نے کہا کہ انڈونیشیا سمیت آسیان کے بعض رکن ممالک نے روہنگیا مسلمانو ں کے معاملہ میں اہم اقدامات کئے ہیں اور آج کے اجلاس میں ہم نے آسیان کے اس معاملہ میں زیادہ بڑا کردار ادا کرنے کی تجویز پیش کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آسیان ممالک میانمار کے قریب ترین دوست ہے ۔ میانمار کو مسئلہ راکھین کے حل کیلئے زیادہ دوٹوک او رقابل بھروسہ ممالک کے ساتھ مل کر کام کرناچاہئے ۔اس بات کا فیصلہ یقیناًمیانمار کریگا کہ کن ممالک سے مدد طلب کی جانی چاہئے ۔ ویرانتو نے اجلاس میں سائبر سکیوریٹی او ر خبر رسانی میں تعاون کے موضوعات پر بھی بات چیت کئے جانے کا ذکر کیا ۔
انہوں نے آسیان ممالک زیادہ مضبوط سائبر سکیوریٹی او رخبر رسانی میں زیادہ مضبوط تعاون کا خواہش مندہے ۔آسیان علاقہ میں تقریبا ۳۳۰ ؍ ملین افراد انٹر نیٹ استعمال کررہے ہیں۔ انٹر نیٹ کو جرائم کیلئے بھی استعمال کیا جارہا ہے جن میں دہشت گردی بھی شامل ہے لہذا مضبوط سائبر سکیوریٹی کی ضرورت ہے ۔