گوہاٹی (آسام) : ایک ۶۸؍ سالہ کینسر کا مریض بصیر علی نے اپنے دستوری حق ووٹ کا استعمال کیا ۔ اس موقع پرعلی کے ساتھ ان کے بچپن کے دوست مکت چودھری بھی ساتھ تھے ۔ مکت نے خبررساں ایجنسی اے این آئی کوبتایا کہ ووٹ کا استعمال کرنے والوں کے لئے علی ایک اعلی مثال ہیں ۔ ڈاکٹرس نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ لیکن پھر بھی وہ ووٹ ڈالنے یہاں آئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ علی کینسر کے آخری مرحلہ سے گذرر رہے ہیں ۔
ممکن ہے کہ وہ عنقریب اس دنیا سے رخصت ہوجائیں گے ۔