نئی دہلی:ایک اور واقعہ میں ٹیچر نے نابالغ طلبہ کیساتھ کی فحش او رقابل اعتراض تصوئیریں پوسٹ کی۔مذکورہ مردٹیچر کی شناخت فیض الدین لسکر کی حیثیت سے کی گئی ہے جو آسام میں ہیلاکانڈی ضلع کے کاٹلی چیرا ٹاؤن میں واقعہ ماڈل اسکول کا ٹیچر ہے۔ایک مقامی چیانل ڈی وی 365نے واقعہ کی خبر دیکھائی اور فیض الدین کو ’’ سلسلہ وار خاطی ‘‘ قراردیااور کہاکہ اس پر جنسی بدسلوکی کے متعدد الزامات ہیں۔
ایسا لگتا ہے کہ ٹیچر نے بالی ووڈ فلم حرام خور سے کوئی جہد لی ہے جس میں نواز الدین صدیقی نے کاکام کیاہے۔فیض الدین کی ہر وہ تصوئیر جس میں لڑکیاں ہیں اور آن لائن پوسٹ کی گئی شرمندہ کرنے والے ہیں۔ایک تصوئیرمیں اسکول بور ڈ دیکھائی دے رہا ہے جس میں وہ لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکتیں کرتا ہو ا دیکھا جاسکتا ہے۔مذکورہ قابل اعتراض تصوئیریں ان لائن پوسٹ کئے جانے کے بعد وائیرل ہوگئے۔
واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد والدین نے ان تصوئیروں کے خلاف ایف ائی آر درج کرائی۔خبروں کے مطابق عورت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے ایک واقعہ میں وہ پہلے ہی مار کھاچکا ہے۔ برہم ہجوم نے اس کی انگلیاں کاٹ دی تھی۔پولیس نے اس کی تفتیش کی مگر گرفتار نہیں کیا اور اس کو سزا نہیں دی گئی۔
You must be logged in to post a comment.