گوہاٹی : آسام کی سابقہ وزیر اعلی سیدہ انوارہ تیمور کا نام بھی این آر سی کی فہر ست میں شامل نہیں ہے ۔ ذرائع کے مطابق سیدہ انوارہ فی الحال اپنے لڑکے کے ساتھ آسٹریلیا میں مقیم ہیں ۔ او روہ ہندوستان واپس ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں اور این آر سی میں نام نہ ہونے کے مسئلہ پر اقدامات کریں گی ۔
سابقہ وزیر اعلی نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سن کر بہت افسوس ہوا کہ میرا نام اس فہرست میں شامل نہیں ہے ۔‘‘ انوارہ تیمور کے لڑکے خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے ہندوستان میں مقیم رشتہ داروں سے کہا کہ وہ ہماری طرف سے این آر سی میں اپلیکیشن کریں ۔واضح رہے کہ سیدہ انوار تیمور کو کم عمر میں وزیر اعلی بننے کا اعزاز حاصل ہے ۔
اوروہ پہلی مسلم خاتون ہیں جو اعلی وزیر عہدہ پر فائز تھیں ۔تیمور نے ۱۹۸۰ء اور ۱۹۸۱ء میں وزیر اعلی آسام رہ چکی ہیں ۔۱۹۸۸ء میں راجیہ سبھا کے رکن بنیں ۔ تیمور نے رکن اسمبلی کی حیثیت سے983,1991 972,1978,1 خدمات انجام دیں ۔ واضح رہے کہ این آر سی کی فہرست ۳۰؍ جولائی کو جاری کی گئی تھی جس میں ۴۰؍ لاکھ افراد نام ندارد ہیں ۔