آسام میں داعش کا پر چم لگانے کے الزام میں بی جے پی کے ۶ ؍ کارکنان گرفتار

گوہاٹی : گوہاٹی میں آج یہاں داعش کا پرچم لگانے کے الزام میں بی جے پی کے ۶ ؍ کارکن گرفتار کئے گئے ہیں ۔’’دی وائر‘‘ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ۷ ؍ مئی کی رات پولیس نے اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے نل باڑی ضلع کے بیلسور علا قہ سے بی جے پی کے کارکنان کو داعش کا جھنڈا لگا نے کے الزام میں گرفتا ر کیا ہے ۔

ان کی شناخت تپن برمن ، دیپ جیوتی ،سوروجیوتی ، پولک برمن ، مزمل علی اور مون علی کے طور پر کی گئی ہے ۔ان میں تپن برمن کانگریس کے سابق کا رپورٹر ہے جس نے ابھی بی جے پی پارٹی میں شمولیت اختیار کیا تھا ۔ واضح رہے کہ ۳؍ مئی کو نل باڑی ضلع میں ممنوعہ تنظیم داعش کا ایک مبینہ جھنڈا ایک درخت سے بندھا ہوا تھا ۔اس پر عوام سے داعش میں شمولیت کی اپیل کی گئی تھی ۔

کوئی ہاٹی کے ایک کھیت میں درخت سے بندھے پرچم کو دیکھنے کے بعد لوگوں نے بیلسور پولیس کو اس کی اطلاع دی ۔اس کے بعد پولیس نے اس جھنڈے کو ہٹادیا تھا ۔اس سے قبل ۲؍ مئی کو گولپاڑہ ضلع میں پولیس چوکی کے پاس ایک ندی کے کنارہ اسی طرح کے ۶ ؍ جھنڈے دستیاب ہوئے تھے ۔ان پر ’’آئی ایس این آئی ‘‘ تحریر تھا ۔اب جب کہ اس معاملہ میں بی جے پی کے کارکن گرفتار ہوئے ہیں دیکھنایہ ہے کہ یہ معاملہ کس طرح پیش کیا جاتاہے۔