نئی دہلی : الیکشن کمیشن نے آسام کے این آر سی کے مسودہ میں شامل نہیں کئے گئے چالیس لاکھ لوگوں کو بھی ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہے ۔ بشرطیکہ رائے دہندگان فہرست میں ان کا نام شامل ہونا چاہئے ۔ الیکشن کمیشن نے یہ بات عدالت عظمیٰ کے علم میں لائی ہے ۔ واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا تھا کہ آسام میں این آر سی میں جن کے نام شامل نہیں ہیں ان کے متعلق الیکشن کمیشن کیا موقف رکھتا ہے۔
اس کے جواب میں الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کو یہ بات بتائی ۔ سپریم کورٹ نے ایک مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کے دوران ۸؍ مارچ کو الیکشن کمیشن کے سکریٹری کو ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدایت دی تھی ۔