گوہاٹی۔آسام کے ہاجومیں ایک پولیس جوان کو مبینہ طور پر پولیس اسٹیشن میں ایک عورت کی عصمت لوٹنے کے الزام میں عدالتی تحویل میں بھیج دیاگیا۔
رپورٹس کے مطابق رامدیا پولیس اسٹیشن کے افیسر بنود کمار داس نے پولیس کوارٹر میں لڑکی کے ساتھ عصمت ریزی کی۔ ہاجو پولیس اسٹیشن نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اور کہاکہ اس ضمن میں تحقیقات کی جارہی ہے۔
ایک پولیس افیسر نے بتایا کہ’’ متاثرہ کی جانب سے دائر کردہ ایف ائی کی بناء پر پولیس افیسر کو حراست میں لے کر عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔
متاثرہ کی طبی جانچ بھی کرائی جائے گی‘‘۔واقعہ پر اپناردعمل پیش کرتے ہوئے سابق چیف منسٹر ترون گوگوئی نے کہاکہ خاطی پولیس عہدیدار کو کڑے سزا دی جانی چاہئے۔ انہو ں نے حکومت کو تجاویز بھی پیش کی کہ تقررات کے دوران پولیس کی نفسیاتی جانچ بھی کرائی جانی چاہئے۔
گوگوئی نے اے این ائی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ’’ ایک پولیس افیسر جس پر عورتوں کے تحفظ کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اس وہی اس طرح کے جرائم میں ملوث ہیں۔
یہ غیر معمولی اور قابل مذمت ہے۔ ملزم کو سزاء دی جانی چاہئے‘ حکومت کو بھی پولیس افیسروں کے تقررات کے موقع پر ان کی نفسیاتی جانچ بھی کرانے کی ضرورت ہے‘‘