آر ٹی ائی کے مطابق اپریل2014سے تشہیر بازی پر 3755کروڑ کے روپئے بی جے پی حکومت نے استعمال کیا۔

اپنی کامیابیوں پر2015میں اشتہار بازی پر دہلی کی حکومت پر 526روپئے خرچ کرنے کا مورد الزام ٹہراتے ہوئے بی جے پی اور کانگریس عام آدمی پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔جمعہ کے روز آر ٹی ائی کی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ جاریہ سال اکٹوبر تک تین سے ساڑھی تین سال کے وقت میں مودی حکومت نے تقریبا3755کروڑ روپئے کے قریب اشتہا ر بازی پر خرچ کئے ہیں۔

انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ کی جانب سے آرٹی ائی کی جانب سے دئے گئے جواب کے مطابق الکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے علاو ہ اؤٹ ڈور کے ذریعہ کی گئی اشتہار بازی جو اپریل 2014سے اکٹوبر2017تک کی گئی ہے اس پر 37,54,06,23,616روپئے خرچ کئے گئے ہیں۔

گریٹر نوائیڈا کے ساکن سماجی کارکن رام ویر تنوار نے مذکورہ آرٹی ائی درخواست داخل کی تھی جس کے ایک کاپی ائی اے این ایس پر تھی۔انفارمیشن کے مطابق مرکز.ی حکومت نے الکٹرانک میڈیا اشتہار ‘ بشمول کمیونٹی ریڈیو‘ ڈیجیٹل سنیما‘ دوردرشن‘ انٹرنٹ ‘ ایس ایم ایس اور ٹی وی پر 1656کروڑروپئے خرچ کئے ہیں۔

جبکہ پرنٹ میڈیا کے لئے حکومت نے1698سے زیادہ کا خرچ کیاہے۔آرٹی ائی سے انکشاف ہوا ہے کہ حکومت نے اؤٹ ڈور پر جس میں ہارڈنگس‘ پوسٹرس ‘ بک لیٹ اور کیلنڈر شامل ے پر 399کروڑ کا خرچ کیاہے۔اشتہار بازی پر ہوئے خرچ کی رقم کچھ اہم وزراتوں اور فلاگ شپ پروگرام کے لئے مختص رقم سے زیادہ ہے۔ مذکورہ حکومت کے ’’ آلودگی کے خاتمہ‘‘ کے لئے پچھلے تین سالوں میں56.8کروڑ روپئے کی رقم مختص کی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کو پیش کرتے ہوئے مرکز نے جون2014اور اگست31سال2016کے درمیان 1,100کرور روپئے اشتہار بازی پر خرچ کئے ہیں ج کا انکشاف 2016میں تنوار کی داخل کردہ آرٹی ائی درخواست میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے۔

منسٹری نے اخراجات پر کچھ روک لگائی اس کے مطابق جون2014سے لیکرمارچ31سال2015کے درمیان میں448کروڑ اور542کروڑ خرچ ہوئے ہیں اوریکم اپریل2015سے 31مارچ سال2016تک 120 کروڑ روپئے اور اپریل2016اگست 31سال2016تک خرچ کئے ہیں۔اخراجات ٹیلی ویثرن کے لئے ہی تھے ‘ انٹرنٹ اور الکٹرانک میڈیا کے اخراجات جو اؤٹ اور پرنٹ اشتہارات پر خرچ کئے گئے اس کو شامل نہیں کیاگیا۔

سال2015میں ایک اور ارٹی ائی سے بات کا انکشاف ہوا تھا کہ وزیر اعظم مودی کے ریڈیو پروگرام ’’ من کی بات‘‘ کے لئے اخبارات میں اشتہار بازی کے لئے جولائی 2015تک 8.5کروڑ روپئے خرچ کئے گئے تھے۔بی جے پی او رکانگریس دہلی کی عام آدمی پارٹی پراپنی کامیابی پر 2015میں اشتہار بازی پر 526کروڑ خرچ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔