نئی دہلی: میڈیا رپورٹس پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے چیف منسٹر دہلی ارویندر کجریوال نے آج سوال اٹھایاکہ ریزوربینک آف انڈیامنصفانہ طور پربینکوں میں نوٹوں کی تقسیم کررہی ہے یا نہیں؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق آر بی ائی نے ایک بینک کو 42لاکھ روپئے فراہم کئے ہیں جہاں پرچا ر ہزارکسٹمرس نے اپنے پرانے نوٹ تبدیل کئے ہیں۔
اسی وقت ایک اور بینک کو تین لاکھ روپئے ادا کئے ہیں جس کے 35برانچ اور1.5لاکھ کسمٹرس ہیں۔ارویندکجریوال نے نے کہاکہ آر بی ائی کی اس تفریق سے شک وشبہ پیدا ہوجاتا ہے کہ وہ جائز اور منصفانہ طریقہ پر کرنسی کی تقسیم عمل میں نہیں لارہی ہے۔