اب تک بھی لوگ اپنی رقم حاصل کرنے کے لئے بینک اور اے ٹی ایمس کی قطاروں میں کھڑے رہنے پر مجبوری کے دوران ‘ آر بی ائی نے 100روپئے کے نئے کرنسی نوٹوں کو مارکٹ میں لانے کی تیار ی کررہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق‘ سال 2005کے نوٹوں کے طرز پرنئی سیریزمیں گاندھی جی کی تصوئیرکے ساتھ آر لفظ کے ساتھ آر بی ائی گورنر ارجیت پٹیل کی دستخط نوٹ کے نمبر کی جگہ ہوگی۔
مذکورہ نئے نوٹوں پر سال 2017کی اشاعت کے ساتھ شائع تعداد کا نمبرات کو بھی شامل کیاجائے گا۔نئے نوٹ بہت جلد بینک اور اے ٹی ایم میں عوام کے لئے دستیاب رہیں گے۔
تاہم سابق کے100روپئے کے کرنسی نوٹ کی بھی قانونی حیثیت برقرار رہے گی اور اس کا استعمال اسی طرح جاری رہے گا۔ ایک سوروپئے کے نئے کرنسی نوٹوں کی اجرائی کا مقصد عوام کو نقدی کی قلت سے چھٹکار ہ دلانا ہے۔