نئی دہلی: مرکزی حکومت اورریزر بنک آف انڈیا (آر بی آئی ) کے بیچ چل رہے معاملہ کا انکشاف ہوا ہے ۔ مودی حکومت نے آر بی آئی سے ۶ء۳ لاکھ کروڑ روپے کی خطیر رقم مانگی تھی لیکن سنٹرل بنک نے رقم دینے سے صاف انکار کردیا ۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے یہ تجویز ریزرو بنک کو دی گئی تھی ۔
تجویز کے مطابق ریزرو بنک کے پاس جمع پونجی کی کل رقم 9.95لاکھ کروڑ میں سے ۶ء۳ لاکھ کروڑ روپے مرکزی حکومت کو دینے کی بات کہی گئی تھی ۔ وزارت خزانہ کی جانب سے دی گئی تجویز میں کہا گیا تھا کہ اس رقم کی دیکھ بھال مرکزی حکومت اور آر بی آئی ملک کر کر سکتے ہیں ۔ آر بی آئی نے اس پیشکش کواس لئے مسترد کردیا کہ اس سے ملک کی معیشت خطرناک موڑ پر آسکتی تھی ۔
اسی درمیان اپوزیشن پارٹی کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے آر بی آئی کے گورنر ارجیت پٹیل کو ہدایت دی کہ وہ حکومت کے آگے نہ جھکیں ۔ مسٹر گاندھی نے سوشل ویب سائٹ ٹوئیٹر پرکہا کہ ۶ء۳ لاکھ کروڑ روپے ۔ اپنے عجیب وغریب پالیسیوں سے معیشت کو تہس نہس کرنے والے وزیراعظم کو آربی آئی کی جمع رقم کی ضرورت ہے ۔
Rs 36,00,00,00,00,000
That’s how much the PM needs from the RBI to fix the mess his genius economic theories have created.
Stand up to him Mr Patel. Protect the nation. https://t.co/6BI0ePFvvH
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) November 6, 2018