آر ایس ایس ہندوستان کے لئے مسئلہ بن سکتا ہے : آر بی آئی سابق گورنر راگھورام راجن 

نئی دہلی: بھارتیہ ریزرو بنک ( آ ر بی آئی ) کے سابق گورنر راگھورام راجن کا کہناہے کہ آر ایس ایس کا تنگ نظریہ ہندوستان جیسے جمہوری ملک کیلئے مسئلہ بن سکتا ہے ۔ دی ویک کو دئے گئے انٹر ویو میں راگھو رام راجن نے کہا کہ آر ایس ایس کا تنگ نقطہ نظر بھا رت کے لئے مسئلہ بن سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہمارے بانیو ں نہرو، گاندھی کے خیالا ت او رہمارے آئین کی بنیاد پر کھڑا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلئے میں مانتا ہوں کہ آ رایس ایس کی تنگ نظری کی وجہ سے یہ باہر کے کمینیٹیز کیساتھ بھارت کی فروغ شراکت کو زیادہ نہیں دیتا ۔

راجن نے کہا کہ میرے حساب سے یہ ہمارے جیسے جمہوری ملک کے لئے مسئلہ کھڑا کرنے والا ہے ہم ایسا ہونے نہیں دے سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ آر ایس ایس کے مقاصد سے متفق نہیں ہیں ۔ حالانکہ آر ایس ایس نے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی جیسی شخصیت کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہر تنظیم میں اچھے برے لوگ ہوتے ہیں اسی طرح واجپائی جی آر ایس ایس کے اچھے لوگوں میں شمار کئے جاتے ہیں ۔