بھوپال: مسلم راشٹرایہ منچ( ایم آر ایم )آرایس ایس کی مسلم وینگ نے ایک روز قبل افطار کے موقع پر گائے کا دودھ تقسیم کرتے ہوئے اسی’’ بیف سے زیادہ صحت بخش قراردیا‘‘۔
منچ کے کوکنونیر ایس کے معین الدین نے کہاکہ گائے دودھ سے مختلف فائدے ہیں جبکہ بیف ’’ صحت کے لئے نقصاندہ ہے‘‘ اور اس کی تصدیق اسلامی کتابوں سے بھی ہوئی ہے۔چھتیس گڑ اور مدھیہ پردیش میں ایم آر ایم کے انچارج نے کہاکہ وہ پچھلے دودنوں سے ضلع جبل پور اور بیتل میں روزدار مسلمانوں کے درمیان میں گائے کا دودھ تقسیم کررہے ہیں اور ہمیں ’’حوصلہ افزاء‘‘ ردعمل بھی مل رہا ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ’’ ہم مدھیہ پردیش کے تمام اضلاع میں رمضان کے دوران گائے کا دودھ تقسیم کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں‘‘۔انہوں نے کہاکہ’’ ایم آر ایم اترپردیش میں بھی مسلم روزداروں میں گائے کا دودھ تقسیم کررہا ہے‘‘۔انہوں نے پی ٹی ائی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ رمضان میں روزے رکھنے والے مسلمانوں کی جانب سے ابتدائی دور میں دودھ کی تقسیم پر ہمیں بہترین ردعمل مل رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ گائے کا دودھ آسانی کیساتھ ہضم ہوتا ہے اور اسی وجہہ سے اسے شیرخوار بچوں کو بھی دیاجاتا ہے۔انہوں نے حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ’’ گائے کا گوششت صحت اور جسم دونوں کے لئے نقصاندہ ہے۔ حدیث میں ہے محمدؐ نے کہاہے کہ گائے کا گوشت صحت کے لئے نقصاندہ ہے‘‘