آر ایس ایس کے اجلاس میں شرکت پربیٹی نے جتا یااعتراض

نئی دہلی۔ ناگپور میں آر ایس ایس کی تقریب سے سابق صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کے خطاب سے ایک روز قبل ان کی بیٹی اور دہلی کانگریس کی ترجما

ن شرمستھا مکرجی نے مجوزہ دورے کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے یہ کہا کہ سنگھ پریوار پہلے ہی ان کے دورے کو بھگوا نظریات کے طور پر پیش کررہا ہے۔

انہوں نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ کہاکہ سنگھ کے والینٹرس سے آر ایس ایس ہیڈکوارٹر میں ان کی خطاب کی تصویروں کو وہ جھوٹ او رافواہ پھیلانے کے لئے استعمال کریں گے۔

مذکورہ’’ افواہ ‘‘ چہارشنبہ کے روز پھیلائی گئی کہ شرمستھا بی جے پی میں شمولیت اختیار کررہی ہے‘ جسکو انہو ں نے سختی سے مسترد کردیا۔

اس کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اگر و ہ کانگریس چھوڑتی ہے تو سرگرم سیاست کو ہی خیر آباد کردیں گی۔

اس واقعہ کا شرمستھا نے استعمال عوام میں بطور والد سے اختلاف کواکسانے کا مقصد قراردیاہے۔

انہوں نے کہاکہ ’’ آ رایس ایس کو بھی اس بات کا یقین ہے کہ آپ اپنی تقریر میں انہیں قبول کرنے والے نہیں ہیں۔ مگر تقریر لوگ بھول جائیں گے‘ مناظر باقی رہ جائیں گے جس کا غلط بیانات کے ساتھ استعمال کیاجائے گا‘‘۔

مکرجی کے آر ایس ایس ہیڈکوارٹر کے دورے پر کانگریس قائدین کھل کر بولنے سے بچتے ہوئے دیکھائی دئے ہیں