آر ایس ایس کارکن کے مقام سے مبینہ طور پر بم بنانے کی تیاری کے دوران دھماکہ پیش آیا

کیرالا۔ضلع کننور کے کوتھوپورامبا ٹاؤن میں آر ایس ایس کارکن کی ملکیت سے دھماکہ پیش آیاہے۔انڈیاٹوڈے میں شائع خبر کے مطابق آر ایس ایس کارکن وی راگھو کے مکان سے ملاجب وہ مبینہ طور پر بم تیار کررہاتھا۔

واقعہ کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کوتھوپورا مباٹاؤن پولیس نے کہاکہ راگھو کے گھرکے قریب میں واقع سائبان میں دھماکہ ہوا۔

دھماکے میں فرش ‘ چھت اور کھڑکیاں جل کر خاکستر ہوگئی۔موقع کا معائنہ کرنے کے دوران پولیس کو500گرام گن پاؤڈر بھی ملا۔پولیس نے آر ایس ایس کارکن کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا۔

تاہم راگھو اور اس کا بیٹا دھماکے کے بعد سے فرار ہیں۔یہاں پر اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ پچھلے سال اسی طرح کا ایک واقعہ مذکورہ مقام پر پیش آیاتھاجس میں بم بنانے کے دوران ہوئے دھماکے میں ایک بی جے پی کارکن کی موت واقعہ ہوگئی تھی