آر ایس ایس نے پورے ملک کو ہندو ملک بنا نے کا پیغام دیا: موہن بھگوت

میرٹھ : میرٹھ کے جاگرتی ویار ایکسٹینشن کے پروگرام میں آر ایس ایس کے سر براہ موہن بھاگوت نے کہاکہ ہمیں ملک کے لئے ایک ہونا ہے۔ہندوستان ہی دنیا کو سیدھی راہ دکھا سکتا ہے۔دنیا تب ہی بات مانتی ہے جب اسکے پیچھے کوئی طاقت ہو۔انھوں نے کہا کہ فخر سے کہو کہ ہم ہندوہیں ۔موہن بھگوت نے کہاکہ پورے ملک کو ہندو ملک بنا نے کا پیغام دیا۔جین مذہب کے پیشوا روہت ساغر نے کہا کہ ہم اپنے گھر میں الگ الگ مذہب کے ہوسکتے ہیں لیکن ملک کے لئے سب ہندو ہیں ۔اوددھیش مہاراج نے صدارتی خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آج دنیا ظلم و ستم کا شکار ہو رہی ہے۔

گلیشئر پگھل رہا ہے۔گلوبل وارمنگ کا مسئلہ در پیش ہے۔ایسے میں طرز زندگی پر دنیا کی نظریں ہیں۔سائنس جس کو صحیح بتا تی ہے وہ ہندو طرز حیات ہے۔ہم سے طاقتور کون ہوسکتا ہے۔ہم شدت پسند بھی ہیں توانصاف کے لئے ہیں ۔امن و امان کے لئے ہیں ۔موہن بھاگوت نے کہا کہ آج پوری دنیا کو ہندو مذہب کی ضرورت ہے۔یہ مذہب کائنات کا مذہب ہے۔

یہاں سازش کر نے والی طاقتیں ہمیں توڑنا چاہتی ہے۔عیش وعشرت کیلئے زندگی بسر کر نے والے جانور کے مانند ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ ہم سکھ کی تلاش میں باہر کی طرف نہیں بلکہ روحانی کے طرف رخ کر تے ہیں۔براہ راست مناظرہ کر نے والے لوگ ہم میں ہیں ۔

ہمارے یہاں قربانیاں دینے والے بادشاہوں کی کہانیاں چلتی ہے۔ہم نے کیا کمایا ہم یہ نہیں دیکھتے بلکہ ہم نے کتنا تقسیم کیا یہ دیکھتے ہیں ۔اگر ہندو سخت گیر ہے تو نرمی اور بھلائی کیلئے ہے۔یہ دنیا اچھی باتوں کو تب ہی تسلیم کرتی ہے جب اس کے پیچھے ڈنڈا ہوتا ہے۔

رشی منیوں نے بھی کسی حملہ کر نے والے جانور کی قربانی نہیں دی بلکہ کمزور جانوروں کی قربانی دی۔اس لئے کمزور ہونا ٹھیک نہیں ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ملک کامذہب ایک ہی ہے۔ہم نے دنیا کو علم سے سیراب کیا۔فخر سے کہا کہ ہم ہندو ہیں۔ہمیں ایک ہونے کیلئے ایک ساہونا پڑیگا۔ایک زبان اور ایک طرح کی عبادت کرنی ہوگی۔ہر ہندو میرا بھائی ہے۔ہمارے بزرگوں کو ماننے والے ہندو ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ صرف بولنے سے کچھ نہیں ہوتا ۔ہم حکومت کا پیسہ لئے بغیر گاؤں گاؤں جا کر خدمات دے رہے ہیں ۔روزانہ مشق کی ضرورت ہے۔جو یہ کہتے ہیں کہ طاقت کا مظاہرہ ، طاقت کے مظاہرہ کے لئے نہیں بلکہ اگر طاقت ہوتی ہے تو وہ نظر آتی ہے۔

انھوں نے ہندوستانیوں یاپیل کی کہ وہ آر ایس ایس کا تعاون کریں ۔تمام ملک کو آر ایس ایس کا رضا کار بننا پڑے گا۔