وی ایچ پی ‘ بجرنگ دل کی جانب سے تقسیم ہونے والے کتابچوں میں ہدایت دی گئی ہے کہ گھرپر مسلمانوں کا تذکرہ ائے تو ان کے لئے دہشت گرد‘ ملک کا مخالف‘پاکستان حامی‘ اسمگلر او رعورتوں کا عادی جیسے الفاظ کااستعمال کئے جائیں۔ الزام لگایاگیا کہ گذشتہ ایک ہزار سالوں سے مسلمان ’لوجہاد‘ کے ذریعہ ہندوخواتین کا مذہب تبدیل کررہے ہیں۔ عامر خان اورسیف علی خان کاحوالہ دیا
جئے پور۔یہاں آر ایس ایس سے وابستہ ایک تنظیم کے ’روحانی میلے‘ میں مسلمانوں کے تعلق سے بچوں اور خواتین میں نفرت پیدا کرنے کی تلقین کرنے والی کتاب کی فروخت اور پمفلٹس کی تقسیم کا معاملہ سامنے آیاہے۔
مسلمانوں پر ’لوجہاد‘ کے ذریعہ ہندوخواتین کا مذہب تبدیل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کتاب میں تلقین کی گئی ہے کہ گھر وں میں مسلمانوں کے تعلق سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے لئے دہشت گرد ‘ ملک کا مخالف ‘ پاکستان حامی‘ اسمگلر اور عورتوں کا عادی جیسے الفا ظ استعمال کئے جائیں۔ وی ایچ پی او ربجرنگ دل کے ذریعہ استعمال کی جارہی ان کتابوں میں الزام لگایاگیا ہے کہ گذشتہ ایک ہزار سال سے مسلمان’ لوجہاد‘ کے ذریعہ ہندوخواتین کو مسلم بنارہے ہیں۔ اس کے لئے سیف علی خان اور عامر خان کی مثالیں پیش کی گئی ہیں۔ محض پانچ روپئے میں فروخت ہونے والے اس کتابچے کے مطابق گھروں میں مسلمانوں کا اس طرح تذکرہ ’لوجہاد‘ کے خلاف مہم کا حصہ ہے۔
اس کے علاوہ وی ایچ پی ‘ بجرنگ دل کارکن میلے میں ایک مفت پمفلٹ بھی تقسیم کررہے ہیں جس پر فلم اداکارہ کرینہ کپور کی تصویر استعمال کی گئی ہے۔ اس میں آدھے چہرے پر نقاب ہے اور جبکہ ادھا چہرہ پر بندی ۔ پمفلٹ میں الزام لگایاگیا ہے کہ گذشتہ ہزار سالوں میں مسلمانوں ہند و لڑکیو ں کو ورغلاکر اپنا جال میں پھنسالیتے ہیں جس کے بعد ان کا مذہب تبدیل کیاجاتا ہے اور پھر ان سے شادی کرتے ہیں۔اس کے لئے خاص طور سے عامر خا ن او رسیف علی خان کا حوالہ دیتے ہوئے کہاگیاہے کہ انہوں نے اپنی پہلی ہندو بیویوں کو صرف اس لئے چھوڑ دیاتاکہ وہ دوسری ہندو لڑکی کو اپنے جال میں پھنساسکیں‘‘۔
یہ کتاب ایچ ایس ایس ایف کے پانچ روزہ میلے میں تقسیم کی جارہی ہے جس کا آغاز جمعرات کو ہوا تھا۔ ایچ ایس ایس ایف کے ذمہ داروں سے جب ٹائمز آف انڈیا نے اس ضمن میں رابطہ کیاتو انہوں نے اشتعال انگیز کتابچہ اور پمفلٹ تقسیم کی تردید کی۔ تنظیم کے معاون سکریٹری راجیندر سنگھ شیخاوت نے بتایا کہ ’’ روحانی میلہ ہے‘ لوجہاد پر کوئی کابچہ تقسیم نہیں کررہے ہیں‘‘۔
بارہ صفحات پر مشتمل اس کتابچہ کا عنوان ہے کہ ’’ جہاد اور لوجہاد ۔ ہندولڑکیاں ہوشیار رہیں‘‘جس میں والدین کو وی ایچ پی کی جانب سے ہدایت دی جارہی ہے کہ وہ اسکول او رکالج میں اپنی بیٹیوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں ‘ ان کے موبائیل فون کو چیک کریں اور اگر کوئی مسلم لڑکا گھر تک ائے تو انہیں سختی کریں۔ اس میں یہ بھی دعوی کیاگیا ہے کہ ہندوؤں کو مختلف ذاتوں سے تعلق رکھنے والے لڑکیوں کو اپنی محبت کے جال میں پھنسانے پر مسلم لڑکوں کو انعام ملتا ہے جس کا باقاعدہ ریٹ کارڈ بھی شائع کیاگیا ہے ۔
اس پروگرام میں کالج اور یونیورسٹیوں کی سینکڑوں طالبات شرکت کررہی ہیں