آرمی میجر کی آر جی بیوی نے کی خودکشی ‘ متوفی کے گھر والوں نے قتل قراردیا

حیدرآباد:ایک ہفتہ قبل اپنے بلارام کے اپنے گھر میں غازی آباد کے ساکن 28سال کی آرمی میجر کی نعش مردہ حالت میں ملی۔ پولیس کو خدشہ ہے کہ یہ خودکشی کاکیس ہے مگر متوفی کے گھروالے جن کا تعلق غازی آباد سے ہے نے الزام عائد کیاکہ ان کی بیٹی کا قتل کردیاگیاہے۔

متوفی سندھیا سنگھ جوکہ ریڈیو چارمینار میںآرجے کام کررہی تھیں او ران کی شادی 54ویں انفانٹری سکندرآباد کے آرمی میجر جنرل وشال ویبھوسے ہوئی تھی۔سال2015میں مذکورہ جوڑے کی شادی یوپی میں انجام پائی اور چھ ماہ قبل ہی دونوں حیدرآباد منتقل ہوئے تھے۔

متوفی سندھیاکی بہن رامیاسنگھ کے مطابق جنھوں نے وشال کے خلاف شکایت درج کراتے ہوئے الزام عائد کیاکہ یہ ایک لو میریج تھی اور وشال زائد جہیز کا مسلسل اسرار کررہاتھا۔اسٹنٹ کمشنر آف پولیس ( بیگم پیٹ) ایس رنگا راؤ جو اس کیس کی تحقیقات کررہے ہیں نے کہاکہ سندھیاکی موت مشتبہ حالات میں ہوئی ہے۔رنگا راؤ نے کہاکہ ’ ابتدائی تحقیقات میں اس بات کا پتہ چلا ہے کہ یہ خودکشی کا واقعہ ہے

۔ہم نے سندھیاکی بہن اور والدین کی شکایت پر ایک زائد جہیز کے مطالبہ کے تحت 304بی کا ایک کیس درج کیاہے اور تحقیقات کی جارہی ہے‘‘۔انہوں نے مزیدکہاکہ جب ہم وشال سے پوچھ تاچھ کرنے کی غرض سے اس کے گھر گئی یو وہ وہاں سے راہ فرار اختیارکرتے ہوئے آرمی استپال میں سینے میں درد کی شکایت کے ساتھ داخل ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ انہیں بناء اجازت کے وہ آرمی احاطے میں داخل نہیں ہوسکتے۔تحقیقات کے دوران سندھیا کے ساتھیوں نے بتایا کہ وہ اتوار کے روز بہترین موڈ میں آشیانہ کے اندر صوفی نائٹ پروگرام منعقد کرکے گئی تھی۔ و ہ پیرکے روز دفتر ائی اور مگر جلد ہی واپس بھی چلی گئی۔

عبدالصمد جو چارمینا ریڈیو ملازم نے کہاکہ ’’ اس نے اپنے ایک ساتھی ملازم خاتون کوبتایاتھا کہ وہ اپنے زندگی سے بیزار ہے‘‘ ۔

اس نے مزیدکہاکہ وہ منگل کے روزدفتر بھی نہیں ائی۔ ہم نے اس سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش مگر اس کا فون بند تھا۔ ہمیں پتہ نہیںآخر ہوا کیاہے او رکیوں اس کی بہن نے اس ہفتہ شکایت درج کی ‘‘۔