دہلی میں جاری کتب میلے میں ناشر ارچنا پرکاشن نے کہاکہ 10جنوری کو میلے میں کتاب کی رسم اجرائی عمل میں ائی‘ پرگتی میدان میں جاری کتب میلہ 6سے 10جنوری تک جاری میں پیش کی گی
دہلی۔ لوجہاد کی کہانیوں پر مشتمل کتاب کی اشاعت آر ایس ایس سے وابستہ تنظیم نے انجام دی ہے جو دہلی کے پرگتی میدا ن میں جاری ورلڈ بک فیر میں رسم اجرائی انجام دینے کی تیاری کی جارہی ہے ‘ مذکورہ کتاب میلہ کا انعقاد نیشنل بک ٹرسٹ( این بی ٹی) نے کیا۔انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق 86صفحات پر مشتمل اس کتاب کا ٹائٹل ’ ایک مکوٹھا ایسا بھی ‘ رکھا گیا ہے ۔
اس کتاب کا ٹیگ لائین ’’ لوجہاد پر مشتمل کہانی سنگرہ‘‘ رکھا گیا ہے اور پندرہ کہانیاں اس عنوان پر ڈاکٹر وندانا گاندھی نے لکھا ہے جوکہ بھوپال میں سماجیات اور ایجوکیشن کی ٹیچر ہیں۔ناشر ارچنا پرکاشن نے کہاکہ پرگتی میدان میں جنوری4سے 10جنوری تک جاری کتب میلہ میں 10جنوری کو کتاب کی رسم اجرائی عمل میں لائی گی۔
ارچنا پرکاش کے چیف ایکزیکیٹو ااوم پرکاش گپتا نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ ’’ یہ کتاب لو جہاد کی حقیقی کہانیوں پر مشتمل ہے۔ اس کی اشاعت ہندو لڑکیوں میں شعور بیداری کے مقصد سے اشاعت عمل میں لائی گئی ہے‘‘۔ارچنا پرکاشن دراصل ملک کے بارہ مختلف ناشرین کے گروپکا حصہ راشٹرایہ ساہتیہ سنگم سے وابستہ ہیں۔
ہند وفرنگی کے مطابق لوجہاد کی سرگرمی کے تحت مسلم مرد غیر مسلم لڑکیوں کو محبت کے جال میں پھنسا کر اسلام قبول کراتے ہیں۔ اس کے علاوہ لوجہاد کے متعلق انفرادی خبریں بھی گشت کررہی ہیں ‘ ہندوستان میں تمام عہدیداروں نے 2009سے لیکر2014تک اس ضمن میں تحقیقات کی مگر انہیں اس قسم کی سرگرمی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔
پچھلے سال نومبر میں راجستھان کے محکمہ تعلیم نے ہندو روحانی اور سرویس فاونڈیشن کے زیر اہتمام کا میلہ منعقد کیاتھا جس میں ’’ لوجہاد ‘ عیسائی سازشیں‘‘ پر کتابچہ کی دائیں بازو گروپس نے تقسیم عمل میں لائی۔
بجرنگ دل کے ایک اسٹال پر لڑکیوں کو ’’ لوجہاد‘‘ سے دور رکھنے کی ترغیب دی گئی اور کہاگیا کہ عامر اورسیف علی خان کی مثال پیش کرتے ہوئے ’’ ایک ہندو بیوی کو چھوڑ کر دوسری ہندو عورت سے شادی کرنے‘‘ کا حوالہ دیا۔