کولکتہ۔ 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج آدھار سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا اور اسے عوام کی جیت قرار دیا۔ ممتا بنرجی نے ملن ، اٹلی میں جہاں وہ سرکاری دورہ پر ہیں، کہا کہ ’’ہم سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ یہ ملک کے عوام کی فتح ہے اور ہم بہت خوش ہیں‘‘۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ملک میں بی جے پی حکومت کے دن ختم ہوگئے ہیں۔ سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کو مرکز کی فلیگ شپ آدھار اسکیم کو دستوری اعتبار سے درست قرار دیا لیکن اس کے چند پرویژنس کو کالعدم کردیا بشمول بینک اکاؤنٹس، موبائیل فونس اور اسکول ایڈمیشنس سے مربوط کرنے کو۔