آدتیہ ناتھ کا بحیثیت چیف منسٹراترپردیش جائزہ لینے کے فوری بعد بی ایس پی لیڈر کو گولی مارکر ہلاک کردیاگیا

الہ آباد:یوگی آدتیہ ناتھ کی چیف منسٹراترپردیش کی حیثیت سے جائزہ لینے کے فوری ایک گھنٹہ بعد‘ سماج وادی پارٹی( بی ایس پی) لیڈرمحمد شامی کو موٹرسیکل سوار نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔

رپورٹس کے مطابق اتوار کی شب میں شامی کے گھر کے قریب جو آلہ آباد کے ماؤ میں واقعہ ہے نامعلوم موٹر سیکل سواروں نے 60سالہ شامی کے جسم میں5گولیاں داغ دی جس کی وجہہ سے ان کی موقع پر موت واقعہ ہوگئی۔

محمد شامی جنھوں نے یوپی اسمبلی انتخابات سے قبل ہی سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔اترپردیش اسمبلی انتخابات میں شامی نے کونڈا اسمبلی حلقہ سے پانچ مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہونے والے راجہ بھیا سے مقابلہ کیاتھا۔

قاتلوں کا ہنوز اب تک کوئی سراغ نہیں ملاہے اور پولیس نے قاتلوں کو پکڑنے کیلئے تلاشی مہم بھی شروع کردی ہے۔

بے دردی کے ساتھ ہوئے مذکورہ قتل کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کی نئی حکومت پرسوالات کھڑا کئے جارہے ہیں جس نے ریاست میں نظم وضبط کی برقراری کے بلند بانگ دعوے کئے تھے۔