نئی دہلی ۔ /6 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایم بی برلا پلانیٹوریم کے ریسرچ اکیڈیمی ڈائرکٹر دیبی پرساد دواری نے بتایا کہ کل /7 اگست کو ملک بھر میں جزوی چاند گہن ہوگا ۔ یہ چاند گہن رات 10 بجکر 52 منٹ سے شروع ہوگا اور رات 12 بجکر 48 منٹ کو ختم ہوگا ۔ چاند جب مکمل طورپر خلاء میں کرہ ارض کے سامنے آجائے گا تو ایک نادر اور قابل دید فلکیاتی نظارہ ہوگا ۔ یہ چاند گہن ایشیاء اور آسٹریلیا کے علاوہ یوروپ اور آفریقہ کے اکثر حصوں میں دیکھا جائے گا ۔