حیدرآباد: سماجی کارکنوں اور طلبہ تنظیم نے تمام مذاہب کے لوگوں سے ناٹ ان مائی نیم پروگرام میں شرکت کی اپیل کی ہے جوسارے ملک میں ہجوم کے ہاتھوں بے قصور مسلمانوں اور دلتوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور اموات کے خلاف شام4بجے تا6بجے ٹینک بنڈ پر منعقد کیاجارہا ہے۔
مذکورہ احتجاج کسی سیاسی جماعت کی جانب منعقد نہیں کیاجارہا ہے۔
اس کوحیدرآبادیوں نے منعقد کیاہے جن کا کہنا ہے کہ اس قسم کے واقعات کو کبھی برادشت نہیں کیاجائے گا۔اب اس عمل کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے