نئی دہلی۔ شعر اور شاعری کے شائقین کا پسندیدہ ’جشن ریختہ‘ کا آغاز ہوچکا ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=jOSNic0n9ao
واڈالی بھائیوں کے جوشیلے او ردمدار سروں نے آغاز پر ایسا ماحول بنایا جس کی وجہہ سے باقی کے دونوں کے لئے ساری دہلی نے اس کا استقبال کیا۔ فیسٹول کے افتتاح مراری باپو کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
اُردوزباں کی مٹھاس کے ساتھ اس فیسٹول میں کئی نامی شاعر پہنچ رہے ہیں‘جن میں پرانے استاد بھی ہیں ‘ تو نئے شاعر بھی ہیں۔
انڈیا گیٹ کے قریب میں واقع میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں چل رہے اس اُردو فیسٹول میں اُردو کے قدردانوں کے لئے بہت کچھ ہے۔ یہاں پر شاعروں کی محفل سجے گی ‘ داستان گوئی کا کمال ہوگا‘ مشاعروں کی واہ واہ ہوگی‘ کلاکاروں سے گپ شپ ہوگی‘ خوبصورت فلموں کا سکون ہوگا ۔
اس کے علاوہ اُردو اور ہندوستان کے متعلق کئی پہلوؤں میں سامعین کے درمیان میں دلچسپ او رمزے دار باتیں ہونگی۔ آج اس فیسٹول میں گیت کار جاوید اختر اور شبانہ اعظمی پہنچ رہی ہیں جو اپنے والدین نثار اختر او رکیفی اعظمی کی قابلیت پر بات کریں گی۔
فوج کے تین عاشق سیشن کے ساتھ گوپی چند نارنگ اس خاص شاعر کی زندگی کے کئی پہلوؤں پر بات چیت کریں گے۔ سونم کلاری کے ساتھ راگ راہنی سننے کا موقع یہاں ہے تو بزم نو بہار کے ساتھ نوجوان شاعروں کو سننے کا مزا بھی اس جشن میں ملے گا۔ اسی طرح اتوار کے روز بھی کئی خاص سیشن شائقین کے لئے ہیں۔