کشمیر سے تعلق رکھنے والے کئی تاجر اپنے اسٹالس کی تباہی پر زاروقطار روتے دکھائی دیئے۔ ان کے ہمراہ آنے والے ملازمین بھی غمزدہ دکھائی دے رہے تھے۔ دیگر افراد انہیں دلاسہ دینے کی کوشش کررہے تھے۔
دو منٹ میں سب تباہ ہوگیا
کروڑہا روپئے کا نقصان
کشمیرکے ایک اور تاجر نے کہا کہ دو منٹ میں سب کچھ تباہ ہوگیا۔ اس نمائش میں روزی کمانے کیلئے آئے تھے ۔ خاک لے جارہے ہیں۔ اس واقعہ میں کروڑہا روپئے کا نقصان ہوا ہے۔ ہمارے پاس کچھ نہیں بچا ۔
احمدآباد کے تاجر کی
سینہ کوبی
گجرات کے شہر احمدآباد سے آنے والے تاجر کا اسٹال بھی آگ سے جل کر خاکستر ہوگیا۔ اس نے باقی بچے ملبوسات کی گھٹریوں سے لپٹ کر سینہ کوبی کی اور اپنی تباہی کا ماتم کرتے ہوئے زاروقطار رونے لگا۔ اس کے ہمراہ آنے والی والدہ بھی زاروقطار رو رہی تھیں۔ بھاگلپور سے آنے والے تاجروں کے بھی اسٹالس تباہ ہوگئے۔ ملک کے دیگر ریاستوں کے بھی تاجر متاثر ہوئے ہیں۔