آئی سی ایس سی، 10 ویں اور 12 ویں کے نتائج کا اعلان

۔2 طلبہ نے 100 فیصد نشانات حاصل کرتے ہوئے تاریخ بنائی

نئی دہلی۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی ایس سی کی 10 ویں اور 12 ویں جماعتوں کے انتخابات میں لڑکیوں نے لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا اور دو طلبہ نے 100 فیصد نشانات حاصل کئے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ آئی سی ایس ای امتحانات میں طلبہ کو 100 فیصد نشانات حاصل ہوئے ہیں۔ انڈین اسکول سرٹیفکیٹ ایگزیبیشن (سی آئی ایس سی ای) کے چیف ایگزیکٹیو اور سیکریٹری گیری اراتھون نے منگل کو آئی سی ایس ای امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا۔ 10 ویں جماعت کے امتحانات میں لڑکیوں کی کامیابی 99.05 فیصد رہی۔ جبکہ 98.12 فیصد لڑکوں نے کامیابی حاصل کی۔ 12 ویں جماعت میں 99.40 فیصد لڑکیوں اور 95.40 فیصد لڑکوں نے کامیابی حاصل کی۔12 ویں جماعت کے امتحانات میں کولکتہ کے دیوانگ کمار اگروال اور بنگلورو کے وبھا سوامی ناتھن 100 فیصد نشانات کے ساتھ سرفہرست رہے۔ 10 ویں جماعت امتحانات میں ممبئی کی جوہی روپیش کجاریہ اور مکنسر (پنجاب) کی منھار بنسل 99.60 فیصد نشانات کے ساتھ سرفہرست رہیں۔