آئی اے ایف کمانڈر ابھینندن کا ذکر راجستھان اسکول نصاب میں شامل کی تجویز 

جئے پور : پوری دنیا میں ہندوستان کا نام روشن کرنے والے انڈین ایئر فورس کے پائلٹ ابھینندن ورتمان جوپاکستان سے لڑتے لڑتے پاکستان جا پہنچے تھے ۔ بعد ازاں پاکستان نے انہیں رہا کردی ۔

راجستھان ریاست کے اسکول طلبہ اب ابھینندن کے بارے میں اپنی کتابوں میں پڑھیں گے۔ یہ تجویز ریاستی وزیر تعلیم گوند سنگھ نے یہ تجویز ٹوئیٹر پر شیئر کی ۔ انہوں نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ابھینندن بہادری کی کہانی کو اسکول نصاب میں شامل کیا جائے گا جس سے کمانڈر کو اعزاز حاصل ہوگا ۔ ‘‘ مگر گوند سنگھ نے یہ نہیں بتایا کہ کس جماعت کے نصاب میں یہ شامل کیا جائے گا ۔ انگریزی اخبار ’’ ہندوستان ٹائمس‘‘ میں شائع ہوئی خبر کے مطابق ابتداء میں وزیر تعلیم گوند سنگھ نے پلوامہ دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے فوجیوں کا ذکر اسکول نصاب میں شامل کرنے کی پیشکش کی تھی جسے نصاب کمیٹی نے قبول کرلیا ۔ انہوں نے اس سلسلہ میں دو کمیٹیاں تشکیل دی ہے جو نصاب کا جائزہ لے رہی ہیں ۔

اس سے قبل انہوں نے سابقہ حکومتوں پر تعلیم پر سیاست کرنے او رتاریخ کو مسخ کرنے ، یہاں رواج او ر اہم شخصیتوں کی شبیہ کو متاثر کرنے کا الزام لگایا تھا ۔ وزیر تعلیم گوندسنگھ نے کہا کہ ریاستی محکمہ تعلیم نے حال ہی میں حکومتی ڈیفنس اکیڈمی کا افتتاح انجام دیا ۔ یہ اکیڈمی ریاست میں نوجوانوں کو فوج اور نیوی او رایئر فورس میں بھرتی ہونے کا موقع فراہم کرے گی ۔