ڈبلن : آئرلینڈ کی پارلیمنٹ نے اسرائلی اشیاء کی در آمدات پر پابندی کا بل منظور کرلیا ہے ۔آئر لینڈ کی سینٹ نے یہ اقدام فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارہ میں اسرائیل کے غیر قانونی کارخانوں میں تیار ہونے والی مصنوعات کے بائیکاٹ کے لئے اٹھایا ۔
ذرائع کے مطابق آئیر لینڈ کی پارلیمنٹ نے اس بل پر رواں سال جنوری میں رائے شماری کا فیصلہ کیا تھا ۔تاہم آئرش حکومت او رپارلیمنٹ نے یقین دہائی کرائی تھی کہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں غیر قانونی اسرائیلی کارخانوں میں تیار مصنوعات کے خلاف موثر اقدام اٹھایاجائے گا اوراسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے گا ۔حکومت کی یقین دہائی کے پارلیمنٹ میں اس معاملہ پر رائے شمار رک گئی تاہم اسرائیل پردباؤ ڈالنا بے اثر رہا ہے ۔آئرش حکومت مغربی اردن میں یہودی کالونیوں میں تیار ہونے والی مصنوعات کی روک تھام کے حوالہ سے کوئی موثر اقدام نہیں کرسکی ۔
اسرائیل کی جانب سے دباؤ قبول نہ کرنے پر آئر لینڈ پارلیمنٹ نے اسرائیلی اشیاء کی درآمدات پر پابندی کا بل منظور کرلیا ۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن یاہو نے آئر لینڈ کی پارلیمنٹ کے اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔