ؒ ؒ ؒ تصاویر:طوفان ’ وردھا‘ پاکستان کا دیا ہوا نام جس کا مطلب ’سرخ گلاب‘

نئی دہلی: بحر ہند میں اٹھے طوفان کے نام کا فیصلہ رکن ممالک کرتے ہیں جس میں انڈیا‘ پاکستان‘ سری لنکا‘ بنگلہ دیش‘ تھائی لینڈ‘ ماینمار‘ مالدیپ او رامان شامل ہیں۔

 

اس بارطوفان کا نام ’ وردھا ‘ پاکستان نے مقرر کیا جس کا مطلب ہے ’سرخ گلاب‘۔پچھلے طوفان ناڈا جو چینائی کے ساحل سے ٹکرایا تھا اس کا نام عمان نے دیا تھا۔طوفان کے نام پر مختلف ممالک کی جانب سے پیش کئے جانے کے بعدرکھے جاتے ہیں جبکہ پاکستان نے ا ب تک جن طوفان کے نام کا مشورہ دیاہے ان میں فانوس‘ لیلیٰ نیلم‘ تتلی اور بلبل ہیں۔

تقریباً16,000ہزار لوگ تاملناڈو اور آندھری میں نقل مقام کرنے پر مجبور ہوئے ہیں اور چینائی میں زمین کھسکنے کے واقعات کا قومی خدشہ ہے جبکہ موسلا دھار بارش اور تیزہواؤں کی وجہہ سے جھاڑ اکھاڑ گئے اور بڑے پیمانے پر نقصان بھی ہوا ہے۔

چینائی وجئے واڑہ ہائی وے پر تیز ہواؤں کی وجہہ سے ایک ائیل ٹینکر کے چھت اکھڑ گیا ۔ صبح 9بجے تک کی تمام ہوائی آڑانیں منسوخ کردی گئی اور87فلائٹس کو یا تو منسوخ کردیا گیا یا پھر تبدیل کئے گئے۔

چینائی ‘کانچی پورٹ ‘ تیرووالاوراور ویلوپورم کے ساحلی علاقوں کے تمام اسکول اور کالجس بند کردئے گئے ۔تقریباً خانگی دفاتر نے اپنے عملے کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت جاری کی۔