بنگلورو:طلاق ثلاثہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خاتون جہدکاروں نے جمعہ کے روزکل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ( اے ائی ایم پی ایل بی)پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ خواتین اس کی وجہہ سے کافی پریشان ہیں۔
سماجی کارکن بریندر اڈیگا نے مئی 11سے سپریم کورٹ میں معاملے کی سنوائی کے متعلق منظور کو قابلِ ستائش اقدام قراردیا۔ارٹیکل14جس میں کہاگیا کہ مساوی حقوق اور استحصال کی روک تھام کی جائے کا حوالہ دیتے ہوئے اڈیگا نے کہاکہ طلاق ثلاثہ کاکوئی نظریاتی موقف نہیں ہے۔
اڈیگا نے اے این ائی سے کہاکہ’’اب یہ مسلئے قانونی بنچ کے پاس ہے۔
جس میں ارٹیکل 14کے تحت خواتین کو شہری ہیں کو استحصال سے آزاد کیاجائے‘‘۔ درایں اثناء دائیں بازو کی خاتون جہدکاروپرمیلا نیسراگی نے اے ائی ایم پی ایل بھی پر تین طلاق کے خلاف دائرے کردہ پی ائی ایل کی مخالفت پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا
۔قبل ازیں سپریم کورٹ نے طلاق ثلاثہ کے حوالے سے ایک دستوری بنچ کی تشکیل دی ہے جو اس مسلئے پر مئی 11کو سنوائی کریگی۔