ممبئی: ایک خانگی ہیلی کاپٹرجو تفریحی اڑان پر تھا حادثہ کاشکار ہوکر شعلہ پوش ہوگیا جس میں پائلٹ کی ہلاکت اور تین دوسروں کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ۔ یہ واقعہ ممبئی کے مضافاتی گرگاؤں کے سنسان علاقے میں پیش آیا۔
بی ایم سی آفات کنٹرول نے بتایا کہ یہ ہیلی کاپٹر رابنسن آر 44جو امان ایویشن پرائیوٹ لمیٹیڈ کا تھاممبئی سائیڈسین کے لئے اڑان بھرا مگر کچھ دیر بھی وہ قریب کے جنگل میں واقعہ میلک کالونی میں گرکر شعلہ پوش ہوگیا اور یہ واقعہ تقریباً12:15کے وقت پیش آیا۔چشم دیدوں کے مطابق سینکڑوں کی تعداد میں قریبی قبائیلی اور کالونی کے لوگ حادثہ کے مقام پر پہنچ کر امدادی کاموں میں لگ گئے۔
مقامی لوگوں اور پولیس نے شعلہ پوش چاپر کے اندر سے لوگوں کو نکال کر سیون ہل اسپتال اندھیری ایسٹ میں داخل کروایا۔درایں اثناء اسپتال انتظامیہ نے پائلٹ پرافول کمار مشرا کو مردہ قراردیا گیا‘ جبکہ ساتھی پائلٹ اور دووسرے مسافرین جس میں ایک خاتون شامل ہے کی حالات نازک بتائی جارہی ہے ۔