نئی دہلی:یکم اپریل سے یعنی آج سے جو کہ ایک نئے معاشی سال کی شروعات ہوئی ہے اس میں کئی چیزیں جو آپ کے یومیہ استعمال کی ہیں جس پر آپ کو زائد پیسے ادا کرنے ہونگے۔ وزیرفینانس ارون جیٹلی نے معاشی سال2017-18کی مرکزی بجٹ میں کچھ تجاویز پیش کئے جس کے مطابق کچھ چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا اور کچھ کی قیمتوں کم ہونگی
۔یہاں پر ان چیزوں کی فہرست پیش کی جارہی ہے جس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
سگریٹ‘ پا ن مصالحہ‘ سیگر ‘ چیروٹس‘ بیڈی‘ چبانے والاتمباکو‘ کاجو( نمکین او ربھونے ہوئے)‘ المونیم کی چیزیں اور کنکریٹس‘ اپٹیکل فایبرس میں استعمال ہونے والے ایم ایس ٹیپس جس پرپالیمر کوٹ ہو‘ چاندے کے سکے اوردست کاری والے جواہرات‘موبائیل فون کے استعمال میںآنے والے پرنٹیڈ سرکٹ بورڈس‘اس کے علاوہ کار‘ موٹر سیکل‘ ہلت انشورنس کی قیمتوں میں آئی آرٹی اے ائی کے ہدایت کے مطابق یکم اپریل سے اضافہ ہوگا
جبکہ جن چیزوں کی قیمتوں میں کمی لائی گئی ہے وہ درج ذیل ہیں۔ ان لائن ریلوے ٹکٹ کی بکنگ‘ گھریلو استعمال کے لئے آر او عناصر‘ سلور پلانٹ میں استعمال ہونے والے سولار ٹیمپرڈ گلاسس‘فیول سل سے تیار ہونے والے پاؤر جنرینٹنگ سسٹم‘ ونڈ اپرینٹنگ انرجی جنریٹرس‘لیدر کی تیار میں استعمال ہونے والے سبزی کے عنصر‘ پی او ایس مشین کارڈ اور فنگر پرنٹ ریڈرس‘ ڈیفنس سروس کے لئے اجتماعی انشورنس