یو پی انتخابات:1,12,746رائے دہندوں کا ووٹر لسٹ میں نام شامل

مظفر نگر:ضلع میں نئے رائے دہندوں کے ناموں کا اندرج کے تحت1,12,746نئے ووٹرس کے نام شامل کئے گئے ‘ اس طرح مجوزہ یوپی انتخابات میں19,12,228حق رائے دہی سے اس بار استفادہ اٹھائیں گے۔

جملہ 19,12,228رائے دہندوں میں 8,72,039خاتون رائے دہندے ہیں اور163تیسری جنس سے تعلق رکھنے والے رائے دہندے شامل ہیں جو مجوزہ سال میں اوائل میں منعقد ہونے والے یوپی انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

ضلع مجسٹریٹ ڈی کے سنگھ نے پی ٹی ائی کو آج بتایا کہ چھ اسمبلی حلقوں بدھانا‘ پرکازی ‘کھٹولی‘ مظفر نگر‘ چھارتھوال اور میر پور میں887رائے دہی کے مرکز ہیں جن میں1614پولنگ بوتھ قائم کئے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ووٹرلسٹ کی تصیح کے دوران 1,12,746نئے ووٹرس بشمول 65,637خاتون ووٹرس کے ناموں کا اندرا ج عمل میںآیا ہے۔

درایں اثناء ضلع انتظامیہ نے پرامن رائے دہی کے تما م تر انتظامات کی تیاری کا آغازبھی کردیاہے۔
PTI