لکھنو:یوگی کی زیرقیادت اترپردیش حکومت کے واحد مسلم وزیرمحسن رضاکو برخواست کردیاگیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ریاستی وزیر برائے مسلم وقف اور حج محسن رضا کو جائیداد کی فروخت میں قانون کی خلاف ورزی کا الزا م عائد کیاگیا جس سے بعد میں دستبرداری بھی اختیار کرلی گئی۔شیعہ سنٹرل وقف بورڈ کے ترجمان عابد رضا نے کہاکہ محسن رضا نے غیر قانونی طریقے سے وقف جائیداداور عالیہ بیگم کے قبرستان کی اراضی کو فروخت کیاہے۔
جس پر کاروائی کرتے ہوئے یوپی کے شیعہ سنٹرل وقف بورڈ نے محسن رضا ریاستی وزیر آزاد قلمدان‘ اترپردیش حکومت‘ کو اوناؤ وقف متولی کے عہدے سے معطل کرتے ہوئے اس کو راست وقف بورڈ کے کنٹرول میں لے لیا۔وقف بورڈ نے لکھنو کے فرینڈس کواپراٹیو ہاوز کمیٹی کے ریاستی سکریٹری راج بابو رستوگی‘ اصغر رضا‘ سیفی مرزا‘ کیفی مرزا ‘ یونس ظہیر‘ صلیحہ بیگم‘ اختر حسین‘ ہادی اور فیروز کے خلاف بھی کاروائی کی ہے۔
منسٹر نے ان الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہاکہ معاملے عدالت میں زیردوراں ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ ایک منظم سازش کاحصہ ہے اورالزامات کوانہوں نے من گھڑت قراردیا۔یوپی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے403سیٹوں پر ایک بھی مسلمان کو اپنا امیدوار نہیں بنایااس کے باوجود محسن رضا کو نو منتخب چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کی حکومت میں مسلم چہرے کے طور پر شامل کیاگیا۔