لکھنو:بی جے پی کارکنوں کے ساتھ تصادم کے بعد یوگی ادتیہ ناتھ حکومت کی جانب سے تبادلہ کی گئی بہاد ر خاتون پولیس افسر شریستہا ٹھاکر نے فیس بک کے ذریعہ اپنا ردعمل پیش کیا۔
بے خوف اور ایماندار پولیس افسر جس کا ریکاڈر صاف ستھرا نے کہاکہ وہ اچانک تبادلے سے کافی خوش ہیں۔ٹھاکر جس کا تعلق سیانہ سرکل سے تھا اس وقت سرخیوں میں ائی جب بی جے پی کارکنوں کے ساتھ بحث کے بعدمذکورہ کارکنوں کو بلند شہر جیل کو بند بھیجنے کا ایک ویڈیو فوٹیج وائیرل ہوا تھا‘ جو برسراقتدار پارٹی کے لئے شرمندگی کا وجہہ بھی بنا۔