گورکھپور( اترپردیش):چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کے اترپردیش میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کے انتباہ کے باوجود ‘ ایک واقعہ گورکھپور کے سہاجنوا کا سامنے آیا جہا ں پر ایک شخص کو تینوا ٹول پلازا کے قریب زندہ جلادیاگیا۔مرنے والے کی نعش UP53CJ 9938نمبر پر مشتمل کار میں ہاتھ پیر بندھے ہوئے ملی۔
یہ سمجھا جارہا ہے کہ متوفی کو مبینہ طو پر کچھ لوگوں نے ہاتھ پیر باندھ کر اندر بیٹھایا او رکار کو آگ لگادی۔
عینی شاہدین نے کارسے نکلتے آگ کے شعلوں کو دیکھ کر پولیس کو فوری اطلا ع دی۔فائیرعملے موقع پر پہنچا مگر مذکورہ فرد کو بچانے میں وہ ناکام رہا ۔
پولیس اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے