گورھ پور:ہندویوا وہانی کے سابق صدراور یوگی ادتیہ ناتھ کے باوقار سپاہی سنیل سنگھ نے کہاکہ بی جے پی نے ادتیہ ناتھ کو چیف منسٹرامیدوار نے بناکر اس کی بے عزتی کی ہے۔
این ڈی ٹی وی میں شائع خبر کے مطابق سیٹوں کے اعلان کی بی جے پی کمیٹی سے یوگی کو ہٹادیاگیا۔ سنگھ کے مطابق یوا وہانی شیو سینا کے نشان پر 20سیٹوں سے مقابلہ کررہی ہے۔
قبل ازیں واہانی نے یہ بھی شکایت کی تھی کہ پارٹی سربراہ امیت شاہ بی جے پی ک وفاداروں کو چھوڑ کر دوسری پارٹیو ں سے بی جے پی میںآنے والوں کوٹکٹوں کی تقسیم میں ترجیح دیا ہے۔
سنگھ نے کہاکہ بی جے پی کے 90فیصد لوگ ہماری پارٹی کے ساتھ ہیں اور یوپی میں ہم بی جے پی کے اثر کو یقینی طور پر کم کریں گے۔
واضح رہے کہ جاریہ ماہ کے اوائل میں مشرقی اترپردیش سے واہانی کے متعدد امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرنے کے بعد سنگھ کو ادتیہ ناتھ نے واہانی سے بیدخل کردیاتھا۔
تاہم یوگی ادتیہ ناتھ میڈیاسے بات کرتے ہوئے یہ ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ یووا واہانی کے امیدوار بی جے پی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔