یوپی میں چھتری سماج کے ٹیچرس طبقے کا انوکھااحتجاج۔ ویڈیو

اترپردیش میں چھتری سماج سے تعلق رکھنے والے ’شکشہ مترا ‘آنگن واڑی ٹیچرس نے اپنے انوکھے احتجاج کے ذریعہ چیف منسٹر یوگی ادتیہ اور وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کی اس حالت کا ذمہ دار کھڑا کیا۔

عام طور پر ہندوسماج میں کسی بڑے ناگہانی واقعہ یا کسی اپنے کی موت پر سر منڈوایا جاتا ہے۔ مگر یہاں پر شکشہ مترا حکومت اترپردیش کی اپنی ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر احتجاج کرتے ہوئے اپنا سرمنڈوارہے ہیں۔

احتجاج کے دور چھتری سماج کے شکشہ مترا مرکزی او رریاستی حکومتوں کے رویہ پر شدید برہم ہیں ان کا کہنا ہے کہ چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ اپنے نام کے آگے سے یوگی نکال دیں کیونکہ انہوں نے جو بی جے پی کے سنکلپ پتر’’منشور‘‘ میں انتخابات سے قبل وعدہ کیاتھا اس کو پورا کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی اپنے پرویوار کو چھوڑکر دیش کی خدمت کرنے کا دعوی پیش کررہے ہیں جو حقیقت سے کافی دور ہے۔

برہم احتجاجیو ں کا کہنا ہے کہ مودی نے اپنے ذاتی مفاد کے لئے یہ سب کیاہے۔

برہم شکشہ متروں نے دھماکی دی ہے کہ مستقبل میں وہ کبھی بھی بی جے پی کے جھانسہ میں نہیں ائیں گے جو ہر محاذ پر حکمرانی میں ناکام ہوگئی ہے ۔ ان کے دور حکومت نے عورتیں محفوظ ہیں کہ تعلیم ‘ اور نہ ہندو ؤں کی حفاظت کی جارہی ہے ۔