لکھنؤ : اتر پردیش میں ایک ہفتہ کے دوران دوسری مرتبہ آنے والے آندھی طوفان سے ہونے والی حادثات میں مرنے والوں کی تعداد ۱۷؍ ہوگئی ہے اور ۲۷؍ زخمی ہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ ۳۷؍ جانوروں کی بھی موت واقع ہوئی ہے ۔
ریاست ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے دفتر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اٹاوہ ضلع میں سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں ۔ذرائع کے مطابق مرنے والوں کے گھر والوں کو انتظامیہ کی طرف سے چار چارلاکھ روپے معاوضہ دیا گیا ہے ۔وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ نے متاثرہ علاقوں میں راحتی کاموں کو جنگی خطوط پر کرنے کی ہدایت جاری کی۔اور عہدیداروں کو ہر ممکنہ مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔