یوم جمہوریہ : ’’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘’ جھانکی کو خصوصیت

نئی دہلی۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لوک مانیہ تلک کی 160 ویں یوم پیدائش کے موقع پر انہیں خراج پیش کرنے کے لئے آرٹ اینڈ لائف اسٹائل کچھ، ماڈل گورنمنٹ اسکولس دہلی، اِسکل انڈیا اور ’’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘‘ کی جھانکیوں کو خصوصیات کیساتھ یوم جمہوریہ میں پیش کیا جائے گا۔ اس سرکاری پریڈ میں جملہ 23 جھانکیاں پیش کی جائیں گی۔ ان میں 17 جھانکیاں مختلف ریاستوں سے تعلق رکھتی ہیں۔ اس سال بھی تلنگانہ ریاست کی کوئی جھانکی شامل نہیں رہے گی۔ وزارت دفاع کے عہدیداروں کے مطابق وزارت اِسکل ڈیولپمنٹ اور انٹرپرینرشپ کی جانب سے نکالی جانے والی جھانکی کا مقصد ہندوستان کو اسکل ڈیولپمنٹ میں تبدیل کرنا ہے۔