ادتیہ ناتھ نے تمام اضلاعوں کے مجسٹریٹس اور سپریڈنٹس آف پولیس تہوار سے قبل چوکنے رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
لکھنو۔چیف منسٹراترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ نے ریاست کے تمام ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس سال جمعہ کے روز آنے والی ہولی تہوار کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ہندو او رمسلمانوں کے گروپوں کے ساتھ اجلاس منعقد کریں۔چیف منسٹر کا یہ بیان جنوری26کے روز کاس گنج میں ترنگا یاترا کے دوران پیش ائے فرقہ وارانہ تشدد میں ایک شخص کی موت درجنوں لوگوں کے زخمی ہونے کے پیش نظر ہے۔
چیف منسٹر نے افسروں سے کہا ہے کہ اس کو بات کو یقینی بنایا جائے کہ تہوار کے دوران دونو ں طبقات کے درمیان میں کسی قسم کا تصادم پیش نہ ائے۔ادتیہ ناتھ نے تمام اضلاعوں کے مجسٹریٹس اور سپریڈنٹس آف پولیس تہوار سے قبل چوکنے رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
اتوار کے روز چیف منسٹر نے تمام 75اضلاعوں کو ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ جائزہ بھی لیا۔یوگی نے افسروں سے کہاکہ’’تمام پولیس اسٹیشنوں ‘ تحصیل او رضلع سطح کے دونوں طبقات کے بااثر لوگوں کو شامل کرتے ہوئے پیس کمیٹی اجلاس طلب کیاجائے ۔ روایتی ’ شوبھا یاترا‘ کے علاوہ شہر میں نکالی جانے والے تمام جلوسوں کے لئے موثر سکیورٹی انتظام کریں‘‘۔انہوں نے کہاکہ حساس مقامات پر جلوس کے دوران ویڈیوگرافی کرائی جائے ۔
ایس ایس پی مظفر نگر نے پیر کے روز ایک سرکولر جاری کرتے ہوئے کہاکہ ہولی دوران اگر کوئی اکسانے کی کوشش کرے تو مسلمان اشتعال میں نہ ائیں۔یوگی نے عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ نئی پروگراموں کواجازت نہ دیں۔
انہوں نے کہاکہ ’’ اگر کوئی تنازع ہوتا ہے تو انتظامیہ دونوں کمیونٹی کے ساتھ ایک میٹنگ طلب کرتے ہوئے تنازع کو حل کرنے کاکام کریں‘‘۔کمرشیل اور علاقائی تنصیبات کے قریب میں ہولی مراکز قائم کرنے کی اجازت نہ دینے کی بھی انہوں نے عہدیداروں کوہدایت دی۔
یوگی نے عہدیداروں کو سوشیل میڈیاپر بھی کڑی نظر رکھنے کو کہا ہے۔او رافواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کڑے کاروائی کے بھی احکامات جاری کئے۔چیف منسٹر کی ہدایت کے مختلف اضلاعوں کے ڈی ایم اور ایس پی کے ساتھ پیس کمیٹی اجلاس کابھی انعقاد عمل میںآیا۔