ہندوشدت پسندوں نے مسلم درگاہ میں ہنومان کی مورتی رکھی ‘ قبر کو جلادینے کی بھی دھمکی دی

میرٹھ:علاقے میں ا س وقت کشیدگی بڑھ گئی جب ہندوسوابھیمان سنستھان کے ایک شخص نے مسلم صوفی کی مزار کو ہنومان کی مورتی کے ساتھ زعفرانی رنگ کردیا۔واقعہ سورج کونڈ کے سیول لائن پولیس اسٹیشن علاقے میں پیش آیا۔ہندو روزنامہ پل پل نیوز میں شائع خبر کے مطابق نیشنل پریسڈنٹ ہندوسوابھیمان سنستھان امیت بھردواج نے ہنومان کی سلامی کے ساتھ مزار پر زعفرانی رنگ کردیا ۔

سیول لائن پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ بھی درج کرلیاگیا ہے۔خبر ہے کہ امیت نے پولیس کو بھی اس بات کا انتباہ دیا کہ اگر مزار زعفرانی رنگ بدلا گیا تو انتقامی کاروائی میں مزار کو ہی مہندم کردیگا۔

دوکمیونٹیوں کے درمیان میں کشیدگی کے پیش نظر کوئی بھی عہدیدار اس معاملے پر بات کرنے کے لئے آگے نہیں آرہا ہے۔مسلئے پر بات کرتے ہوئے ہندو مہاسبھا کے نیشنل پریسڈنٹ نے کہاکہ یہ کشمیر میں فوج پر حملوں کے سوال کا جواب ہے۔